دسمبر 29, 2024

ایران اور پاکستان کی سرحد پر دہشت گردوں کے لئے سرگرمیوں کی کوئی گنجائش نہیں، عبداللہیان

سیاسیات-ایرانی وزیرخارجہ نے دورہ پاکستان کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ملکوں نے سیکورٹی اور تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

ایرانی وزیرخارجہ امیرعبداللہیان اپنے دورہ پاکستان کے دوران اعلی پاکستانی حکام سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کی سرحد کو دہشت گردوں کے وجود سے پاک کیا جائے گا۔ دہشت گردوں کے لئے سرحدوں پر آزادانہ سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے سوشل میڈیا ایکس کے صفحے پر لکھا ہے کہ دونوں ملکوں نے باہمی تعلقات میں اضافے اور سیاحت جیسے اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

عبداللہیان نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان اعلی وفود کا جلد تبادلہ ہوگا اور جلد مزید بارڈر کراسنگ پوائنٹس بنائے جائیں گے۔

ایکس پر انہوں نے لکھا ہے کہ ان کہ دورہ پاکستان نہایت کامیاب رہا اور میزبان ملک کے اعلی حکام کے ساتھ تجارت، اقتصاد، تعلیم، توانائی اور سیکورٹی کے شعبوں میں باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

17 − one =