اگست 31, 2024

ایرانی وزیر خارجہ سعودی عرب پہنچ گئے، تہران ریاض کے درمیان تعلقات کا نیا دور شروع

سیاسیات- ایرانی وزیر خارجہ سعودی ہم منصب سے مذاکرات کے لئے ریاض پہنچ گئے ہیں جس سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کا نیا دور شروع ہوگیا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان سعودی عرب پہنچ گئے ہیں جہاں وہ سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان سے دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے مذاکرات کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق عبداللہیان دورے کے دوران دیگر اعلی سعودی حکام سے بھی ملاقات کریں گے۔ یہ سات سالوں کے دوران کسی ایرانی وزیر خارجہ کا پہلا دورہ سعودی عرب ہے۔

اس سے پہلے 17 جون کو سعودی وزیر خارجہ نے تہران کا دورہ کرکے ایرانی ہم منصب سمیت دیگر اعلی حکام سے ملاقات کی تھی۔ انہوں نے سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز کا اہم پیغام ایرانی صدر رئیسی تک پہنچایا تھا۔

دو سال پہلے دونوں ممالک کے درمیان عراقی وزیر اعظم کی میزبانی میں مصروف میں مذاکرات کا پہلا دور ہوا تھا۔ اس کے بعد مسقط میں کئی دور ہوئے۔ دونوں ملکوں نے تعلقات کی بحالی پر اتفاق کیا۔

روان سال مارچ میں نیا موڑ آیا جب چین کی ثالثی میں ایران اور سعودی عرب نے تعلقات باقاعدہ بحال کرنے کا اعلان کیا۔

تہران اور ریاض کے درمیان تعلقات بحال ہونے کے بعد خطے میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے کے ساتھ استحکام آیا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

twenty − 1 =