سیاسیات- صدارتی انتخابات میں اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کرنے کے بعد ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے ہفتے کی سہ پہر رہبر معظم انقلاب سے ملاقات کی۔
صدارتی انتخابات میں اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کرنے کے بعد ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے ہفتے کی سہ پہر رہبر معظم انقلاب سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران رہبر معظم نے ڈاکٹر مسعود پزشکیان کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ ڈاکٹر پزشکیان عوامی اور ملکی وسائل سے استفادہ کرتے ہوئے ملک کو تعمیر وترقی کی راہ پر ڈال دیں گے۔
آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے نومنتخب صدر کی کامیابی کے لیے دعا کے ساتھ ضروری نصیحتیں کیں۔