سیاسیات- ایران کے صوبے خوزستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 سکیورٹی اہلکاروں سمیت 7 افراد شہید اور 10 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق دہشت گرد حملہ عراق کی سرحد سے ملحقہ جنوب مغربی صوبے خوزستان کے شہر ایذہ کے بازار میں ہوا جہاں 2 موٹرسائیکل سواروں نے بازار میں لوگوں پر فائرنگ کی۔
ایرانی حکام کے مطابق شہداء میں ایرانی بسیج ملیشیا فورس کے 2 اہلکاروں سمیت سات افراد شامل ہیں جن میں ایک خاتون اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔
خیال رہے کہ خوزستان میں زیادہ تر ایرانی عرب آباد ہیں،