دسمبر 22, 2024

ایران، روس اور حوثیوں کے درمیان خفیہ مذاکرات نتیجہ خیز بنانے کی کوشش کررہا ہے۔ ذرائع

سیاسیات- ایک مغربی خبر ایجنسی نے دعویٰ کردیا ہے کہ آنک میزائلوں کے حصول کیلئے ایران، روس اور حوثیوں کے خفیہ مذاکرات نتیجہ خیز بنانے کی کوشش کررہا ہے تاکہ بحیرہ احمر سے گزرنے والے جہازوں کو نشانہ بنانے کیلئے روسی میزائل حوثیوں کو مل سکیں۔

مغربی خبرایجنسی نے دعوی کیا ہے کہ ایرانی حکومت روس اوریمن کے حوثیوں کے درمیان خفیہ مذاکرات نتیجہ خیزبنانے کی کوشش کررہا ہے تاکہ بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کیلئے روسی آنک P-800 میزائل حوثیوں کو دیے جائیں۔

خبر ایجنسی کا کہنا تھا کہ مذاکرات ایران کے سابق صدر رئیسی دور میں شروع ہوئے تھے، ایران کی جانب سے کوششیں جاری ہیں تاہم روس نے ابھی اس معاملے پر کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

خبر ایجنسی نے واضح کیا کہ اگر یہ P-800 آنک میزائل حوثیوں کو مل گئے تو امریکہ اور یورپ کے جہازوں کو زیادہ مؤثر انداز سے نشانہ بنایا جا سکے گا۔

ادھر اقوام متحدہ میں ایران اور روس کے مشنز نے خبر ایجنسی کے ان دعوؤں پر ردعمل نہیں دیا جبکہ حوثیوں کے ترجمان نے ان اطلاعات سے یکسر لاعلمی کا اظہار کیا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

5 × 5 =