دسمبر 21, 2024

امامزادہ شاہچراغ کے مزار پر حملے میں ملوث دو ملزمان کو تختہ دار پر چڑھا دیا گیا

سیاسیات- گذشتہ سال شیراز میں واقع امام رضا علیہ السلام کے بھائی امزادہ شاہچراغ علیہ السلام کے مقدس مزار پر حملے میں ملوث دو ملزمان کو تختہ دار پر چڑھادیا گیا۔

ہفتے کی صبح شیراز میں واقع امزادہ شاہچراغ کے مزار پر حملے میں ملوث دو ملزمان کو پھانسی دی گئی۔

عدالتی ذرائع کے مطابق دہشت گردانہ حملوں میں ملوث دو افراد کو عدالتی کاروائیوں کے دوران دس مرتبہ پیشی کے بعد ملزمان اور ان کے وکلاء کی موجودگی میں سزا کی تائید کی گئی جس کے بعد آج علی الصبح پھانسی کے حکم پر عملدرامد کیا گیا۔

یاد رہے کہ گذشتہ سال 26 اکتوبر کو شیراز میں واقع امام رضا علیہ السلام کے بھائی امامزادہ شاہچراغ  کے آستان مقدس پر دہشت گردی کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں 13 زائرین کو شہید کردیا گیا تھا۔ واقعے کا اصلی ملزم بھی پولیس کے ساتھ تصادم میں مارا گیا تھا۔

واقعے کے بعد عدالت کی جانب سے فوری تحقیقات کا حکم جاری کیا گیا جس کے بعد 8 دسمبر کو واقعے میں ملوث ہونے کے شبہے میں 5 افراد کو قانون نافذ کرنے والے اداروں میں تحویل میں لیا تھا۔

ملزمان نے دہشت گردی کے واقعے میں ملوث ہونے کی تصدیق کی جس کے بعد فساد پھیلانے اور ملک کی سالمیت کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے جرم میں عدالت نے پھانسی کا حکم جاری کیا تھا۔

ملزمان نے تفتیش کے دوران دہشت گرد تنظیم داعش سے رابطے کی بھی تصدیق کی تھی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

four + 8 =