دسمبر 21, 2024

اسرائیل جلد مزاحمتی محاذ کے سخت ردعمل کا مشاہدہ کریگا. مقررین

سیاسیات- خانہ فرہنگ ایران راولپنڈی میں شہید القدس شہید اسماعیل ہنیہ اور شہداء مزاحمت کی یاد میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خانہ فرہنگ ایران راولپنڈی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر مہدی طاہری نے اپنے خطاب میں کہا قرآن کریم میں موجود جہاد اور مزاحمت سے متعلق آیات پر غور و فکرکرنے سے یہ بات سامنے آتی ہے کہ حق کا محاذ ،مشکلات ،نشیب و فراز اورپریشانیوں کے باوجود ترقی اور فتح کی طرف گامزن ہے اوریہ اسلام کے دشمنوں کے خلاف مزاحمت اور مقاومت کرنے کے ہمارے فرض کو دوگنا کر دیتا ہے اور قرآن کریم کی واضح تعلیمات کے مطابق اسرائیل کی مجرمانہ کارروائیوں پر قابو پانے اور اسے لگام دینے کا واحد راستہ آگاہی کے ساتھ اور خالص مزاحمت اور اللہ تعالی کی مدد اور نصرت پر بھروسہ اور عالمی طاقت کے دعویداروں کے ساتھ ایسے روابط سے گریز کرنا ہے جس میں ذلالت اور رسوائی کے سوا کچھ بھی نہیں ہے ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل کے رہنما علامہ عارف حسین واحدی نے کہا کہ اسرائیل ،امریکہ اور ان کے ہمنوا چاہتے تھے کہ مسلمانوں میں تقرفہ پیدا ہو اوراسماعیل ہنیہ کو قتل کرکے حماس کو بے یار و مددگار کریں لیکن اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد مسلمانوں میں ایسا اتحاد پیدا ہوا جو پہلے دیکھا نہیں گیا اور حماس نے ایک ایسے رہبر کا انتخاب کیا جو غزہ کے اندر رہ کر اسرائیل کو تگنی کا ناچ نچا رہا ہے اور گریٹر اسرائیل کا خواب ہمیشہ کے لئے خاک میں ملادیا ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وحدت المسلمین کے رہنما ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ اسرائیل اور امریکہ مسلمانوں کے اتحاد سے خوف زدہ ہے کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے سیو غزہ کی سربراہ حمیرہ طبیہ نے کہا کہ حماس نے اسرائیل کے سارے خواب خاک میں ملادئیے اور گریٹر اسرائیل کاخواب چکنا چور ہو گیا ہے فلسطین فائونڈیشن کے سربراہ صابر ابو مریم نے کہا کہ سوال کیا جاتا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کو ایران میں کیوں شہید کیا اس کا سادہ جواب یہ ہے کہ ایران شہداء کی سرزمین ہے اور ایران نے روز اول سے فلسطین کے مظلوموں کی حمایت کی یہی وجہ ہے کہ حماس کے عظیم لیڈر کی شہادت تہران جیسے عظیم شہر میں ہوئی ہے ۔تقریب سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

16 − ten =