سیاسیات- ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل محمد پاکپور نے کہا کہ اسرائیل ملک کی سرحدوں پر تخریب کاروں کی مدد کر رہا ہے۔
ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل محمد پاکپور نے کہا کہ تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ صیہونی حکومت ایران کی سرحدوں پر تخریب کاروں کی مدد کرتی ہے جو ملک کی چوکیوں میں دہشت گردانہ کارروائیاں کرتے ہیں۔
انہوں نے صوبہ گیلان کے شہر رشت میں ایک مقامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم جنگ کی حکمت عملی کی شکل میں بنیادی تبدیلیوں کا مشاہدہ کر رہے ہیں، اس لیے ہمیں اپنے فوجی یونٹوں کو ان حالات کے مطابق تیار کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ آج کی جنگوں میں دہشت گردوں اور انقلاب مخالف عناصر کی حکمت عملی اور ان کے جنگی ہتھیار مختلف ہیں جن کا ماضی سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ چند مہینوں میں ملک کے جنوبی حصوں میں پولیس اور سرحدی چوکیوں پر دہشت گردانہ حملے کئے گئے۔ ان کارروائیوں کے پیچھے طاقتور دہشت گردوں کا ہاتھ ہے۔
بریگیڈیئر جنرل پاکپور نے مزید کہا کہ سپاہ کی زمینی فورس ملک کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والی کسی بھی تحریک کو ناکام بنانے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔